اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرنب مکھرجی کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں - لائف سپورٹ سسٹم

سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کو پیر کے روز ایمرجنسی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کی حالت اب بھی بدستور خراب ہے۔ بعد ازاں اسی دوران ان کا کووڈ 19 کا ٹسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

پرنب مکھرجی کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں
پرنب مکھرجی کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں

By

Published : Aug 15, 2020, 7:55 PM IST

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ اب بھی لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔

فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال کے آج صبح جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے’’ مسٹر پرنب مکھرجی کی حالت میں آج صبح کوئی تبدیلی نہیں دکھائی دی۔وہ لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ ماہرین کی ٹیم ان کی حالت پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

اسپتال میں ایڈمٹ کئے جانے کے بعد مسٹر مکھرجی کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی اور اس کے بعد سے ان کی حالت پر جمود طاری ہے۔ اسپتال میں داخل کئے جانے کے بعد جانچ میں انہیں کورونا سے متاثر پایا گیاتھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details