جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے جنونی 24 پر گنہ میں بھی دہلی کے شردھا واکر قتل کے جیسا واقعہ دوہرایا گیا جہاں بحریہ کے ایک سابق ملازم کی لاش کے ٹکڑے علاقے کے مختلف مقامات سے برآمد کئے گئے ۔Former Navy Worker Body Part Recover In Baruipur Police Staion Area in South 24 PGS
جنوبی 24 پرگنہ کے بروئی پور تھانے علاقے سے پولیس نے بحریہ کے ایک سابق ملازم کی لاش ٹکڑوں میں برآمد کی ہے۔ سابق بحریہ کے ملازم کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے بعد علاقے میں سننی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق بروئی پور کے رہنے والے بحریہ کے سابق ملازم گزشتہ 14 نومبر کو کسی کام کے سلسلے میں گھر سے نکلے تھے لیکن دوبارہ لوٹ کر واپس نہیں آ ئے۔آج دن میں ان کی لاش برآمد کی گئی ۔ جسم کو کئی حصوں میں کاٹ دیاگیا۔