مغربی بنگال کے چار اضلاع میں 22 جنوری کو ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ، ہگلی، بردوان اور سلی گوڑی میں انتخابی مہم کے دوران کورونا گائیڈ لائن کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
اسی درمیان سابق میئر ان کونسل میر ہاشم نے 22 جنوری کو ہونے والے آسنسول میونسپل کارپوریشن انتخابات سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنا نام واپس لے لیا۔ آسنسول میونسپل کارپوریشن انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے دستبردار ہونے والے میر ہاشم نے کہا کہ وہ ترنمول کانگریس کا حصہ ہیں۔ وہ پارٹی کی ہر ہدایت پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی میدان سے ہٹنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ویسے بھی جیت کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوجاتا۔