اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق گول کیپر پرشانتو ڈورا ہسپتال میں داخل

بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر پرشانتو ڈورا اور کوچ کی اچانگ طبیعت خراب ہونے کے باعث کولکاتا کے ٹاٹا میڈیکل ریسرچ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

سابق گول کیپر پرشانتو ڈورا ہسپتال میں داخل
سابق گول کیپر پرشانتو ڈورا ہسپتال میں داخل

By

Published : Jan 11, 2021, 12:22 PM IST

بھارتی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرچکے مشہور سابق گول کیپر پرشانتو ڈورا کو کولکاتا کے ٹاٹا میڈیکل ریسرچ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔


اس تعلق سے سابق فٹبالر ویمنت ڈورا نے کہا کہ پرشانتو ڈورا کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

لیکن ان کی حالت میں زیادہ بہتری نہیں آنے پر انہیں ٹاٹا میڈیکل ریسرچ سینٹر ( ہسپتال) منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں لیکن ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ہیمنت ڈورا کا کہنا ہے کہ پرشانتو ڈورا کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ڈاکٹرز ان کی ٹیسٹ رپورٹ سے مطمئن نہیں ہیں ایک اور ٹیسٹ کرنے والے ہیں۔

سابق فٹبالر نے کہا کہ 'بھائی پرشانتو ڈورا کو او پلس خون کی ضرورت ہے۔ او پلس خون والے لوگوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ پرشانتو ڈورا کولکاتا کے تینوں مشہور کلب محمڈن اسپورٹنگ، موہن بگان اور ایسٹ بنگال کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

اس کے علاوہ پرشانتو ڈورا 1999 میں پہلی مرتبہ بھارتی فٹبال ٹیم کا حصہ بنے اور کئی برسوں تک بھارتی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details