مرشدآباد:مغربی بنگال میں تین سے چار مہینوں کے اندر پنچایت انتخابات ہونے والے ہیں۔تمام پارٹیوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ سیاسی گہماگہمی کے درمیان دل بدل کا کھیل بھی جاری ہے۔اس کھیل میں سی پی آئی ایم کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔Former Forward Bloc Leader Hafiz Ali Sairani Join Congress
مغربی بنگال کے دوسرے اضلاع کی طرح مرشدآباد ضلع میں بھی پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔اسی درمیان فارورڈ بلاک کے سنیئر رہنما اور سابق وزیر حافظ عالم سیرانی کے کانگریس میں شامل ہونے کی اطلاع ہے۔
سابق رکن اسمبلی علی عمران رمض حال ہی میں فارورڈ بلاک چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ان کے بعد اب سابق وزیر حافظ عالم سیرانی بہت جلد مغربی بنگال کانگریس کا حصہ ہوں گے۔