سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت انتہائی سنگین ہونے کے بعد انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے لئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ اس دوران لائف سپورٹ سسٹم پر سب کچھ ٹھیک رہا تو ٹھیک ورنہ ان کے بارے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کو گزشتہ شام سے میکانیکل وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
گزشتہ شب تقریباً ڈھائی بجے سابق وزیراعلیٰ کو دوبارہ زندگی ملی۔ اس کے بعد انہیں لائف سپورٹ سسٹم وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ اسپتال میں داخل - governor jagdeep dhankhar
مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ انہیں تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ ان کی حالت نازک ہے اور مستقبل کے بارے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ ان کی زندگی کے لئے آئندہ 24 گھنٹے نہایت اہم ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سابق وزیراعلیٰ گزشتہ کئی برسوں سے بیمار چل رہے تھے.
ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اسپتال پہنچ کر سابق وزیراعلیٰ کی عیادت کی اور ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ اس ضمن میں میڈیکل بورڈ قائم کردیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کی صحت سے متعلق اطلاعات دینے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
دوسری طرف بائیں محاذ کے چیئرمین بمان بوس، سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا، محمد سلیم سمیت کئی اعلیٰ رہنماؤں نے سابق وزیراعلیٰ کی عیادت کی۔
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر بھی سابق وزیراعلیٰ کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے متعلق معلومات حاصل کی۔