اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ کی حالت مستحکم

کورونا سے متاثر سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے، ان کے جسم میں آکسیجن کی مقدار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ کی حالت مستحکم
سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ کی حالت مستحکم

By

Published : May 29, 2021, 2:22 PM IST

مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ اور سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما بدھادیب بھٹاچاریہ کی طبیعت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔

ووڈ لینڈ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے.

ڈاکٹروں نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ کھانا شروع کر دیا ہے حالانکہ وہ ابھی کم کھاتے ہیں لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ان کے کھانے میں بھی بہتری آئے گی۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کورونا سے نجات پا چکے ہیں، سب کچھ ٹھیک رہا تو دو تین دنوں کے اندر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ اور ان کی اہلیہ میرا بھٹاچاریہ میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ اس بیماری سے اب تک ساڑھے بارہ ہزار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details