کولکاتا: سی بی آئی نے ایس ایس سی کے سابق چیئرمین سبریش بھٹاچاریہ کو اپنی تحویل میں نہیں لیا۔ عدالت نے انہیں 10 دن کے لیے جیل کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سی بی آئی نے سبریش پر تعاون نہیں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سی بی آئی نے بہت سی معلومات حاصل کرنے کیلئے اپنی تحویل لینے کے حق میں تھی۔مگر آج عدالت میں سی بی آئی کواس معاملے میں سرزنش کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب عدالت کو معلوم ہوا کہ سبریش سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔ SCC Recruitment Scam Case
یہ سوال کیا جارہا ہے کہ آخر سی بی آئی نے سبریش سے پوچھ تاچھ نہیں کی ہے تو پھر پوچھ تاچھ کیلئے تحویل میں کیوں لیا جارہا ہے۔اس کے بعد سبریش کو عدالت کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسکول سروس کمیشن کیس میں سابق ایس ایس سی چیئرمین سبریش بھٹاچاریہ گرفتار سی بی آئی نے اس سے قبل شمالی بنگال میں ان کے دفتر اور کلکتہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔