کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کولکاتا کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کے دوران بینک کے ایک سابق منیجر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا.
گرفتار شدہ افراد پر مختلف اداروں کے فکسڈ ڈیپوزیٹ توڑ کر کروڑوں روپے جعلسازی کرنے کا الزام ہے. پولیس کو ان کی کافی دنوں سے تلاش تھی.
ہولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شہر کے چار مختلف علاقوں میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا.
گرفتار افراد کی شناخت ارون پانڈے بینک کے سابق منیجیر , کرشناندو ملک(پرائیوٹ کننی کے منیجر), کرشناندو مالتی کے طور پر ہوئی ہے .
کولکاتا پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے.
جعلسازی کے معاملے میی سابق بینک منیجر گرفتار - کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس
کولکاتا پولیس نے 35 کروڑ روپے کے جعلسازی کے معاملے میں بینک کے ایک سابق منیجر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے.
جعلسازی کے معاملے میی سابق بینک منیجر گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد معاملے کو خفیہ شعبے کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا تھا.
انہوں نے کہا کہ مسلسل کئی دنوں کی تفتیش کے بعد کروڑوں روپے کی جعلسازی کے معاملے کی گھتی سلجھائی گئی.
کولکاتا پولیس کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران ایک کروڑ 94 لاکھ نقد, ایک بی ایم ڈبلو کار اور دو سو گرام سونا برآمد کیا گیا ہے.