اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈیڑھ ہزار سے زائد کچھوؤں کو اسمگل ہونے سے بچایا گیا

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باراسات میں محکمہ جنگلات نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک پِک اپ وین سے ڈیڑھ ہزار سے زائد کچھوؤں کو برآمد کیا ۔

forest-department-recovers-thousands-of-turtles-from-pick-up-van
ڈیڑھ ہزار سے زائد کچھوؤں کو اسمگل ہونے سے بچایا گیا

By

Published : Dec 10, 2020, 3:31 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ باراسات کے ڈاک بنگلہ علاقے میں محکمہ جنگلات نے خصوصی تلاشی مہم کے دوران ڈیڑھ ہزار کچھوؤں کو اسمگل ہونے سے بچا لیا.

محکمہ جنگلات کے اہلکار نے کہا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ باراسات میں وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہونے والی ہے ۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر باراسات کے ڈاک بنگلہ موڑ کے قریب تلاشی مہم چلائی گئی.

محکمہ جنگلات نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک پیک اپ وین سے ڈیڑھ ہزار سے زائد کچھوؤں کو برآمد کیا گیا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق تلاشی مہم کے دوران پِک اپ وین سے 52 بستوں میں کچھوا پائے گئے جن میں بیشتر کچھوے مر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اب تک کی سب بڑی برآمدگی ہے اس معاملے میں چھ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے.

اسمگروں کے ہاتھوں برآمد شدہ کچھوؤں کو محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جہاں انہیں ریسیکو سینٹر میں رکھا جائے گا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق کچھوا اسمگلنگ میں گرفتار چھ افراد کا اترپردیش سے تعلق ہے.۔ وہ پیک اپ وین کے ذریعہ کچھوؤں کا اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے .گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details