کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام دیگر اضلاع میں جانچ ایجنسیوں کی بدعنوانی کے مختلف کیسز میں چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔ جانچ ایجنسیوں کی کارروائی پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو سالٹ لیک میں مغربی بنگال کے محکمہ جنگلات کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا، جہاں گرفتار ریاست کے سابق وزیر خوراک جیوتی پریا ملک کے پاس وزیر جنگلات کے طور پر ایک سرکاری کمرہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک کو ای ڈی نے اکتوبر میں قانونی راشن سسٹم گھوٹالے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کی جانچ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ای ڈی کے ساتھ ساتھ سی بی آئی کر رہی ہے۔
مغربی بنگال میں محکمہ جنگلات کے ہیڈکوارٹر اور ایم ایل اے بائرن بسواس کے گھر پر چھاپہ - یگر اضلاع میں جانچ ایجنسیوں
IT Raids On MLA Bayron Biswas House: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک میں واقع محکمہ جنگلات کے ہیڈ کوارٹر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے چھاپہ ماری مہم چلائی۔ وہیں مرشدآباد کے ساگر دیگھی کے رکن اسمبلی بائرن بسواس کے گھر پر بھی انکس ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا۔
Published : Dec 20, 2023, 10:40 AM IST
یہ بھی پڑھیں:ارکان پارلیمان کی معطلی سے ممتا بنرجی برہم
دوسری طرف مرشدآباد کے ساگر دیگھی کے رکن اسمبلی بائرن بسواس کے گھر پر انکس ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ چھاپہ ماری کے دوران انکس ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے نہ تو کسی کو گھر سے باہر جانے دیا اور نہ ہی کسی کو باہر سے گھر میں داخل ہونے دیا۔ رکن اسمبلی کے مکان کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی بائرن بسواس مرشدآباد کے ساگر دیکھی حلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ جیت کے بعد وہ کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔