کولکاتا:مغربی بنگال کے مشہور فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کے پاس پہلی مرتبہ آئی لیگ جیت کر بھارتی فٹبال کی تاریخ میں نیا باب تحریر کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ اسی کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے غرض سے محمڈن اسپورٹنگ فٹبال کلب ہفتے کے روز یعنی 14 مئی کو سالٹ لیک اسٹیڈیم میں چیمپئن گوکلم کیرالہ ایف سی سے مقابلہ کرے گا۔ Football match between Gokalam Kerala and Muhammadan SC
اس میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہونہار فٹبالر اظہرالدین ملک نے کہا کہ ہمارے سامنے بھارتی فٹبال میں نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ اس موقع کو کسی بھی قیمت پر ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی لیگ 22-2021 میں ٹیم کو چمپیئن بنانا ان کا واحد مقصد ہے جس کو پورا کرنے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے۔ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔
I-League 2021.22: فٹبالر اظہرالدین نے بتایا 'زندگی کا واحد مقصد خطاب جیتنا' - Football match between Gokalam Kerala and Muhammadan SC
محمڈن اسپورٹنگ کے مایہ ناز فٹبالر اظہرالدین ملک نے کہا کہ ان کی زندگی کا واحد مقصد اپنے ٹیم کے لیے آئی لیگ 22-2021 کا خطاب جیتنا ہے۔ فی الحال اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ Football match between Gokalam Kerala and Muhammadan SC
اظیرالدین کی زندگی کا واحد مقصد خطاب جیتنا ہے
واضح رہے کہ گوکلم کیرالہ ایف سی اس وقت 17 میچوں میں 40 پوائنٹ کے ساتھ چمپئن شپ کی دوڑ میں سب سے آگے ہے جبکہ محمڈن اسپورٹنگ اتنے ہی میچوں کے بعد 37 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ محمڈن کو خطاب جیتنے کے لئے فائنل میچ جیتنا ہی پڑے گا جبکہ کیرالہ کو خطاب کا دفاع کرنے کے لئے میچ ڈرا کھیلنا ہی کافی ہے۔