مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور بیریج سے سینکڑوں کیوسک پانی چھوڑے جانے کے سبب پانچ اضلاع بردوان، مشرقی مدنی پور، پرولیا، ہگلی اور ہوڑہ ضلع میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔
مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں سیلابی صورتحال ہنوز سنگین
ریاست کے پانچ اضلاع بردوان، مشرقی مدنی پور، پرولیا، ہگلی اور ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہنوز سنگین ہوگئی ہے۔ اب تک گھٹال میں ایک بچے کی موت کی اطلاع ہے۔
مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں سیلابی صورتحال ہنوز سنگین
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں سیلابی صورتحال سنگین ہونے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ڈی وی سی کی سازش قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ڈی وی سی سے ریاست میں پانی نہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔