اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات: 75 فیصد سے زائد پولنگ - راہل گاندھی نے ووٹرز سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات: 75 فیصد سے زائد پولنگ
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات: 75 فیصد سے زائد پولنگ

By

Published : Apr 6, 2021, 7:42 AM IST

Updated : Apr 6, 2021, 10:53 PM IST

21:42 April 06

کولکاتا کے 8 ریٹرننگ آفیسر کا تبادلہ

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے کولکاتا کے 8 اسمبلی حلقہ جوڑا سانکو، کولکاتا پورٹ، بھوانی پور، انٹالی، چورنگی، شیام پوکھر، کاشی پور۔ بیل گچھیا اور بلیا گھاٹا کے ریٹرننگ آفیسر کو ہٹادیا ہے۔

کولکاتا سے 8 ریٹرننگ آفیسرکی برطرفی کے پیچھے الیکشن کمیشن کی دلیل ہے کہ کوئی ایک عہدہ پر لگاتا تین برس تک نہیں رہ سکتا ہے۔ اس سے قبل بالی گنج کے بھی ریٹرننگ آفیسر کو ہٹادیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو ان افسران کے خلاف شکایات ملی تھی۔

20:16 April 06

سی آر پی ایف جوان پرکمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام

سی آر پی ایف جوان پرکمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ڈیوٹی پر تعینات ایک سی آر پی جوان پر کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ جس کے خلاف ترنمول کانگریس نے آج الیکشن کمیشن میں تحریری طور پر شکایت کی ہے۔ یہ واقعہ ہگلی ضلع کے تارکیشور اسمبلی حلقہ میں پیش آیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے نے ملزم سی آر پی ایف جوان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تارکیشور تھانہ میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔

19:46 April 06

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات: 75 فیصد سے زائد پولنگ

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہوچکا ہے۔ الیکش کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق رات ساڑھے سات بجے تک تقریباً آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈ اور مغربی بنگال میں بالترتیب، 82.33 فیصد، 70.20 فیصد، 78.73 فیصد، 65.19 فیصد اور 77.68 فیصد پولنگ ہوئی۔  

19:34 April 06

بنگال انتخابی دھاندلیوں کے لیے الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا بنرجی

علی پورداور: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھرانتخابی دھاندلی کاشکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور مرکزی فورسیس کا کردار جانبدارانہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران بی جے پی کارکنان پولنگ بوتھ پر زبردستی قبضہ کیا اور پارٹی امیدواروں سمیت ترنمول کانگریس کے لیڈروں پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اس طرح کے'دھمکی آمیز ہتھکنڈوں'سےنہیں دبنے والے ہیں۔

علی پوردوار ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، ممتا بنرجی نے کہا کہ آرام باغ میں ان کی پارٹی کی نامزد امیدوار، سوجتا منڈل، کو بھگوا پارٹی کے کارکنوں نے ایک پولنگ بوتھ کے قریب پیچھا کیا اور سر پر حملہ کیا۔

19:01 April 06

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات: تقریباً 75 فیصد سے زائد پولنگ

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہوچکا ہے۔ الیکش کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے تک تقریباً آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈ اور مغربی بنگال میں بالترتیب، 82.15 فیصد، 69.95 فیصد، 78.03 فیصد،65.11 فیصد اور 77.68 فیصد پولنگ ہوئی۔  

18:24 April 06

اے آئی اے ڈی ایم کے نے انتخابی افسر سے ادے نیدھی کی شکایت کی

چنئی: تمل ناڈو میں حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے نے چیف انتخابی افسر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادے اسٹالن کو نااہل قرار دیں۔

اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایڈوکیٹ یونٹ کے جوائنٹ سکریٹری آر ایم بابو موروگاولے نے کہا کہ ادے ندھی نے اپنے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے ڈی ایم کے کے انتخابی نشان طلوع ہوتا ہوا سورج اور پارٹی کے جھنڈے والی ٹی شرٹ پہن کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ ادے نیدھی یہاں چیپک-ٹرپلیکن سیٹ سے انتخاب لڑرہے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

17:31 April 06

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات: شام پانچ بجے تک 70 فیصد سے زائد پولنگ

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکش کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق شام پانچ  بجے تک آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈ اور مغربی بنگال میں بالترتیب، 78.94 فیصد، 69.81 فیصد، 77.85 فیصد،62.71 فیصد اور 67.67 فیصد پولنگ ہوئی۔  

16:04 April 06

رجنی کانت، کمل ہاسن، تاملیسائی، اجیت، اسٹالن نے ووٹ ڈالے

رجنی کانت، کمل ہاسن، تاملیسائی، اجیت، اسٹالن نے ووٹ ڈالے

چنئی: اداکار رجنی کانت، اداکار اجیت، سیاستداں اور مکل ندھی میم (ایم این ایم) کے بانی کمال ہاسن، اپوزیشن کے ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن اور تلنگانہ اور پڈوچیری کے لفٹننٹ گورنر تملسیائی سندر راجن سممیت دیگر لیڈروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اداکار اجیت نے اپنی اہلیہ شالنی کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کا۔

دریں اثنا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں کچھ معمولی خرابی کی وجہ سے ووٹنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی۔

15:37 April 06

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات: 3:30 بجے تک 60 فیصد پولنگ

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکش کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے تک آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈ اور مغربی بنگال میں بالترتیب، 68.31 فیصد، 58.53 فیصد، 66.58 فیصد،53.31 فیصد اور 67.24 فیصد پولنگ ہوئی۔  

15:07 April 06

ممتا دیدی کا غصہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ انتخاب ہاررہی ہیں: نریندر مودی

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کوچ بہار میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کہیں پر بھی ترنمول کانگریس نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں اور امید ہے کہ 2مئی کے بعد بنگال میں ترنمول کانگریس کا وجود ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلے کی پولنگ میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ دیدی رخصت ہورہی ہے۔ بنگال میںا یسی لہر کبھی بھی پہلے نہیں دیکھی گئی ہے'۔

14:01 April 06

کیرالہ میں ایک بجے تک 50.1 فیصد پولنگ ہوئی۔

13:55 April 06

تمل ناڈو میں ایک بجے تک 39.00 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

13:54 April 06

پڈوچیری میں ایک بجے تک 53.76 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

    13:49 April 06

    مغربی بنگال میں دوپہر ایک بجے تک 53.89 فیصد پولنگ ہوئی ۔

    13:33 April 06

    آسام میں دوپہر ایک بجے تک 53.29 فیصد ووٹ ڈالے گئے

    13:17 April 06

    کیرالہ میں اب تک 44.1 فیصد ووٹ ڈالے گئے

    13:16 April 06

    وزیر خزانہ ڈاکٹر تھامس اساک نے ووٹ ڈالا

    وزیر خزانہ ڈاکٹر تھامس اساک

    کیرالہ کے وزیر خزانہ ڈاکٹر تھامس اساک نے الپوجھا میں ووٹ دیا۔

    13:10 April 06

    کیرالہ میں یو ڈی ایف مضبوط: ششی تھرور

    ووٹ ڈالنے کے بعد کانگریس رہنما ششی تھرور نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ ووٹنگ کررہے ہیں۔ اس کا مطلب یو ڈی ایف مضبوط ہے۔

    13:07 April 06

    ایم ڈی ایم کے سربراہ وائی کو نے ووٹ ڈالا

    ایم ڈی ایم کے سربراہ

    ایم ڈی ایم کے  کے سربراہ وائی کو نے تمل ناڈو کے کلنگ پٹی کے پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔

    12:46 April 06

    کیرالہ میں اب تک 38.2 فیصد پولنگ ہوئی ۔

    12:36 April 06

    تمل ناڈو میں اب تک 26.29 فیصد ووٹ ڈالے گئے

    12:33 April 06

    کانگریس رہنما ششی تھرور نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال

    ششی تھرور

    تروونتی پورم میں کانگریس رہنما ششی تھرور نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 

    12:28 April 06

    ڈی ایم کے کے رکن پارلیمان نے ووٹ ڈالا

    ڈی ایم کے کے رکن پارلیمان

    ڈی ایم کے کے رکن پارلیمان تروچی سیوا نے تروچیراپلی میں ووٹ ڈالا۔ 

    12:24 April 06

    اداکار وجے نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

    اداکار

    اداکار وجے نے چینئی کے نیلنکرائی کے ویلس انٹرنیشنل پری اسکول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

    12:18 April 06

    ٹی ایم سی امیدوار نے حملہ کا الزام عائد کیا

    تی ایم سی امیدوار

    آرام باغ میں ٹی ایم سی کی امیدوار سوجاتا منڈل پر حملہ ہوا ہے، ٹی ایم سی کا الزام ہے کہ ان پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماسک پہن کر کچھ لوگ آئے جنہوں نے ان پر حملہ کیا۔

    12:11 April 06

    کیرالہ کی وزیر صحت نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

    کیرالہ

    کیرالہ کی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کو لے کر حکومت نے بہتر کام کیے ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

    12:10 April 06

    کیرالہ بی جے پی کے صدر کے سریندرن نے ووٹ ڈالا

    بی جے پی صدر

    کیرالہ بی جے پی کے صدر کے سریندرن نے کوجھی کوڈ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

    12:01 April 06

    مغربی بنگال میں اب تک 34.71 فیصد پولنگ ہوئی۔

    11:59 April 06

    وزیر اعلی ایڈاپڈی کے پلانی سوامی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

    سی ایم

    تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایڈاپڈی کے پلانی سوامی نے ایڈاپدی میں ووٹ ڈالا۔

    11:58 April 06

    بی جے پی امیدوار خوشبو سندر نے الیکشن کمیشن میں شکایت کی

    بی جے پی امیدوار

    بی جے پی امیدوار خوشبو سندر نے الیکشن کمیشن میں شکایت کی کہ ڈی ایم کے کے لوگ ووٹروں کے درمیان پیسے تقسیم کررہے ہیں۔کیسے بھی کرکے جیتنا چاہتی ہے ڈی ایم کے۔

    11:52 April 06

    کانگریس رہنما کارتی چدمبرم نے ووٹ ڈالا

    کارتی چدمبرم

    تمل ناڈو میں شیوگنگا ضلع کے تروپپٹھور میں واقع پولنگ بوتھ پر کانگریس رہنما کارتی چدمبرم نے ووٹ ڈالا ۔

    11:52 April 06

    اہلیہ شالینی کے ساتھ ووٹ دینے پہنچے اداکار اجیت کمار

    اجیت کمار

    تمل ناڈو کے تروونمیور میں پولنگ بوتھ پر ووٹ دینے کے لیے اداکار اجیت کمار اپنی اہلیہ کے ساتھ پہنچے۔

    11:51 April 06

    والد کے اسمارک پر پہنچے ایم کے اسٹالن

    اسٹالن

    تمل ناڈو میں ووٹنگ کے دوران ایم کروناندھی کے اسمارک پر پہنچے ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن، ان کے ساتھ اہلیہ درگا اسٹالن اور بیٹا ادھے ندھی اسٹالن بھی رہے۔

    11:43 April 06

    آسام میں اب تک 33.18 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

    11:43 April 06

    آسام: بی جے پی رہنما ہیمنت سرما نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

    11:16 April 06

    پرکاش جاویڈکر کی ٹی ایم سی پر نکتہ چینی

    مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے ترنمول کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہے، ایسے میں ٹی ایم سی کا ایک اور کوشش اجاگر ہوئی ہے، الوبیریا میں گزشتہ رات ٹی ایم سی رہنما گوتم گھوش کے گھر سے 4 وی وی پیٹ اور ای وی ایم ملی، اسے ضبط کرلیا گیا ہے، مشینوں کو کار کے ذریعے لایا گیا۔جو انتخابات کی ڈیوٹی پر تھے۔

    11:00 April 06

    اداکار وجئے ووٹ کرنے سائیکل سے پہنچے

    اداکار

    اداکار وجئے ووٹ ڈالنے کے لیے سائیکل چلاکر چینئی کے نیلنکرائی کے ویلس انٹرنیشنل پری اسکول پہنچے ۔

    10:49 April 06

    متعدد بوتھ پر حالات ٹھیک نہیں: ٹی ایم سی امیدوار

    ٹی ایم سی امیدوار

    مغربی بنگال کے آرامباغ سے ٹی ایم سی امیدوار سوجاتا منڈل نے کہا کہ متعدد مقامات پر حالات ٹھیک نہیں ہے، جہاں ہماری پارٹی مضبوط ہیں، وہاں حالات ٹھیک نہیں ہے۔ای وی ایم سے متعلق سوجاتا نے کہا کہ بوتھ نمبر 45 پر لوگوں نے ٹی ایم سی کو ووٹ دیا، لیکن یہ بی جے پی کے کھاتے میں جارہا ہے، اس کے علاوہ آرنڈی 11 میں ہمارے کارکنان کو پیٹا بھی گیا، یہاں سینٹرل فورسز بھی غیر جانبدار نہیں ہیں، وہ لوگوں کو بی جے پی کو ووٹ دینے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

    10:32 April 06

    تمل ناڈو میں 10 بجے تک 15.63 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

    10:29 April 06

    کیرالہ میں صبح 10 بجے تک 18.05 فیصد پولنگ ہوئی ۔

    10:08 April 06

    تمل ناڈو : ریاستی وزیر سیلور راجو نے ووٹ ڈالا

    تمل ناڈو

    10:04 April 06

    پڈوچیری میں صبح نو بجے تک 15.62 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

    10:02 April 06

    ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی نے آئی ایس ایف کارکنان پر نکتہ چینی کی

    ٹی ایم سی

    ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی سوکت ملا نے کہا کہ مجھے جانکاری ملی تھی کہ ستسا کے ایک بولنگ بوتھ پر آئی ایس ایف کارکنان بم پھینک رہے تھے، میں نے پولیس کی اطلاع دی ہے اور الیکشن کمیشن سے شکایت بھی کی ہے۔میں اس پولنگ بوتھ پر جاؤں گا۔

    09:56 April 06

    کیرالہ میں صبح 9 بجے تک 17.2 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

    09:55 April 06

    آسام اسمبلی انتخابات میں اب تک 40 نشستوں پر 12.82 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

    09:53 April 06

    تمل ناڈو میں اب تک 13.80 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

    09:51 April 06

    مغربی بنگال میں صبح نو بجے تک 14.62 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔

    09:48 April 06

    ٹی ایم سی اور آئی ایس ایف کارکنان میں جھڑپ

    کینگ میں انتخابات کے شروعات میں ٹی ایم سی اور آئی ایس ایف کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی، ٹی ایم سی کے حامیوں نے آئی ایس ایف حامیوں پر ووٹ دینے سے روکنے کا الزام عائد کیا، یہ معاملہ کینگ کے درگاپور بوتھ نمبر 126 پر ہوا، ایک حادثہ گزشتہ رات مغربی اسمبلی حلقہ ہائن چیکھلی کینگ گاؤں میں ہوا، جہاں ایک بی جے پی کارکنان کی ٹی ایم سی حامیوں نے پٹائی کی۔ 

    09:42 April 06

    راہل گاندھی کی ووٹروں سے اپیل

    راہل گاندھی

    کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ووٹرز سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔  

    09:35 April 06

    بی جے پی امیدوار کا الزام، ووٹ ڈالنے سے روک رہے ٹی ایم سی کے لوگ

    بی جے پی

    جنوبی 24 پرگنہ میں ڈائمنڈ ہاربر سے بی جے پی کے امیدوار دیپک ہردار نے کہا کہ ٹی ایم سی کے لوگ بوتھ نمبر 180 اور 143 پر لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے کے بارے میں الیکشن کمیشن کے حکام سے شکایت کی ہے۔

    09:29 April 06

    پڈوچیری کے سابق وزیر اعلی نے ووٹ ڈالا

    پڈوچیری

    پڈوچیری کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس رہنما وی نارائن سوامی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا  

    09:25 April 06

    کیرالہ میں اب تک 9.8 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے

    09:23 April 06

    کیرالہ میں یو ڈی ایف کی تاریخی جیت ہوگی

    کانگریس رہنما رمیش چینیتھلا نے کہا کہ یو ڈی ایف کی تاریخی جیت ہوگی، ہمیں خوشی ہے کہ لوگ ہماری حمایت کررہے ہیں، کیرالہ کے لوگ اہل ڈی ایف کی بدعنوان حکومت سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں۔

    09:20 April 06

    کانگریس رہنما رمیش چینیتھلا نے ووٹ ڈالا

    کانگریس رہنما

    کانگریس رہنما رمیش چینیتھلا نے ہری پیڈ کے بوتھ نمبر 51 اے میں ووٹ دیا۔

    09:20 April 06

    09:11 April 06

    تمل ناڈو میں حکمراں جماعت کے خلاف ہورہی ہے ووٹنگ

    ڈی ایم کے صدر اسٹالن نے کہا کہ تمل ناڈو میں بڑی تعداد میں ووٹنگ کی معلومات موصول ہو رہی ہیں۔ یہ ووٹنگ حکمراں جماعت کے خلاف ہو رہی ہے۔    

    09:07 April 06

    وزیر اعلی ممتا بنرجی کی لوگوں سے اپیل

    ممتا بنرجی

    مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کریں، ووٹ ضرور ڈالیں۔    

    09:04 April 06

    جنرل آبزرور نیرج پون نے تمام پہلوؤں کی چھان بین کی

    ای سی

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ جنرل آبزرور نیرج پون نے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے۔ اب یہ ای وی ایم آبزرور کی تحویل میں ایک علیحدہ کمرے میں رکھی گئی ہے۔    

    09:00 April 06

    ٹی ایم سی امیدوار کے گھر ملی ای وی ایم

    بنگال

    مغربی بنگال کے الوبیریا میں ٹی ایم سی رہنما کی رہائش گاہ پر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی ملنے پر الیکشن کمیشن نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکٹر آفیسر کو معطل کردیا گیا ہے۔ یہ ایک محفوظ ای وی ایم تھی جسے انتخابی عمل سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سبھی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔    

    08:49 April 06

    پنارائی وجین نے ووٹ دیا

    کیرالا کے وزیر اعلی

    کیرالا کے وزیر اعلی  پنارائی وجین نے ووٹ ڈالا 

    08:45 April 06

    ایم کے اسٹالن نے ووٹ ڈالا

    ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے سینیٹ کالج تینامپیٹ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا   

    08:42 April 06

    امت شاہ نے ووٹ کی اپیل کی

    امت شاہ ٹوئٹ

    وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مغربی بنگال کے ووٹرز سے ووٹ دینے کی اپیل کی ۔  

    08:08 April 06

    چینئی

    سپر اسٹار رجنی کانت نے چینئی میں صبح ہی ووٹ کیا  

    08:01 April 06

    ہگلی

    بنگال کے ہگلی میں ووٹرز قطاروں میں  

    07:57 April 06

    کمل ہاسن

    سپراسٹار کمل ہاسن نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے 

    07:54 April 06

    چدمبرم

    کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کندنور میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

    07:43 April 06

    کیرالا

    میٹرو مین ای شری دھرن نے پوننانی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا    

    07:33 April 06

    وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

    07:31 April 06

    مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

    نریندر مودی نے مغربی بنگال میں آج ہورہے اسمبلی انتخابات میں ووٹرز خاص کر نوجوانوں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل ۔

    مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کے لیے 31 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے جبکہ آسام میں تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے 40 اسمبلی سیٹوں پرووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

    ریاست تمل ناڈو کی سبھی 234 سیٹوں اور کیرالہ کی 140 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ، جبکہ مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری میں بھی آج ہی 30 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

    بنگال اور تمل ناڈو میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے وہیں آسام میں بھی تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ ہے، کیرالہ میں اور پڈوچیری میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

    مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں تیسرے مرحلے میں کل 78،52،425 ووٹرز کے لیے 10،871 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے کل 31 سیٹوں کے لیے 205 امیدوار میدان میں ہیں۔

    آسام اسمبلی انتخابات 2021 میں تیسرے مرحلے میں کل 11 اضلاع کے 40 اسمبلی حلقوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ۔

    تیسرے مرحلے میں کل 79،19،641 افراد کے لیے 11،401 پولنگ بوتھز بنائے گئے ہیں۔

    کیرالہ اسمبلی انتخابات 2021 میں 14 اضلاع کے 140 اسمبلی حلقوں پر آج ووٹنگ جاری ہے، کل 2،74،46،039 ووٹرز کے لیے کل 40،771 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جبکہ 140 اسمبلی سیٹوں کے لیے 957 امیدوار میدان میں ہیں۔

    پڈوچیری کے 30 اسمبلی حلقوں کے لیے 324 امیدوار میدان میں ہیں اور وہاں بی جے پی کے زیرقیادت محاذ کانگریس کے زیرقیادت اتحاد کا مقابلہ کررہا ہے۔

    تمل ناڈو میں بی جے پی حکمران اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد میں انتخابات لڑ رہی ہے ، جبکہ کانگریس مرکزی اپوزیشن کے ڈی ایم کے کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے۔ اس ریاست کا انتخاب علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑنے والی قومی پارٹیوں کے لئے بھی وقار کا سوال بنا ہوا ہے۔

    Last Updated : Apr 6, 2021, 10:53 PM IST

    ABOUT THE AUTHOR

    ...view details