اپر یل تا مئی و جون 2021 کے درمیان مغربی بنگال، آسام تمل ناڈو، کیرلا، پڈوچری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان انتخابات میں سیکولر قوتوں کو مستحکم بنانے ، فرقہ پرست طاقتوں کو ان کے عزائم میں نا کام بنانے کا سیاسی انتخابی ماحول پیدا کرنے اور انتخابی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے آل انڈیا ملی کونسل نے 6 رکن مرکزی کمیٹی برائے اسمبلی انتخابات 2021 تشکیل دی ہے ۔
گلبرگہ: اصغر چلبل آل انڈیا ملی کونسل کے کوکنوینر نامزد - five states assambly elections
ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے اصغر چلبل آل انڈیا ملی کونسل کے قومی رکن عاملہ علاقائی سیکریڑی شمالی کرناٹک آل انڈیا ملی کونسل کو 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لئے کو کنو یز نامزکیاگیا ہے۔
پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لئے گلبرگہ شہر کے اصغر چلبل آل انڈیا ملی کونسل کے کوکنویز نامزد
ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کو اس کمیٹی کا کوکنوینر نامزدکیاگیا۔ جبکہ ڈاکٹر یسین علی عثمانی ببدایوان کنوینر، مولانا انیس الرحمن قاسمی پٹنہ، محمد جاوید اقبال ایڈوکیٹ پٹنہ، شیخ نظام الدین شولاپور، اور دیگر مل کر 5 پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا جائزہ لے کر آل انڈیا ملی کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ اس بات کی اطلاع گلبرگہ شہر کے اصغر چلبل نے دی ہے۔