اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرحد پار کرانے کے الزام میں متعدد افراد گرفتار

کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورسز کی ایک ٹیم نے بنگلہ دیشی شہریوں کو غیرقانونی طریقے سرحد پار کراکر بھارت میں لانے والے ایک گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

سرحد پارکرانے کے الزام میں متعدد افراد گرفتار

By

Published : Aug 21, 2019, 8:46 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:49 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورسز کی ٹیم نے بارڈر سکیورٹی فورسز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بنگلہ دیشی شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بھارت میں دراندازی کرانے والے گروپ کا انکشاف کیا

اسپیشل ٹاسک فورسز نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے سرحد پارکرنے والے چندافراد کی گرفتاری کے بعد ان سے پوچھ تاچھ کے دوران اس گروہ کا پتہ چلا تھا۔

ایس ٹی ایف کی ٹیم اس گروہ سے منسلک لوگوں کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی۔ایس ٹی ایف کوخفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس گروپ کے تین افراد کولکاتا میں موجود ہیں۔

ایس ٹی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیادپر شہر میں خصوصی تلاشی مہم کے دوران اس گروپ سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان سے پو چھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ایس ٹی ایف کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت حبیب شیخ،محمدحدث شیخ اور عبدالکلام،علی محمد،راہل شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سے چار افراد بنگلہ دیش کے شہرکھلنا کے رہنے والے ہیں جب کہ راہل شیخ کا تعلق جیشور ست ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کے پاس سے کوئی دستاویزات بر آمد نہیں ہوئے ہیں۔تمام افراد غیرقانونی طور پر کولکاتا میں رہ رہے تھے۔اس گروہ کے ممبروں کابنگلہ دیشی شہریوں کوغیرقانونی طریقے سے بھارت میں دراندازی کا کام تھا۔

ایس ٹی ایف کے مطابق یہ گروہ کے ممبران بنگلہ دیش اور بھارت سرحدپارکر بنگلہ دیشی شہریوں کوکولکاتا میں موجود لنک مین کے حوالے کردیتے تھے۔ لنک مین کااب یہاں سے انہیں دوسری جگہ منتقل کاکام ہوتاتھا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details