اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچی کو فروخت کرنے کے الزام میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد گرفتار - مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ بروئی پور

جنوبی 24پرگنہ برئی پور علاقے میں پولس نے 20دن کی بچی کو فروخت کرنے کے الزام ماں اور نانی سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

بچی کو فروخت کرنے کے الزام میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد گرفتار

By

Published : Nov 23, 2019, 2:21 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ بروئی پور علاقے میں ایک عورت کے ذریعہ اپنی آٹھ سال کی بچی کوفروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

پولس نے ایک دن قبل پہلے ماں پوجا سردار اور دادی کلپناسرکار کو گرفتار کیا تھا۔ پوچھ تاچھ کی بنیاد پر پولس نے کل رات بقیہ افراد کو گرفتار کیا۔

پولس نے بتایا کہ مغربی مدھیا پور کے ایک رہائشی نے ایک دن قبل پولس میں شکایت درج کرائی کہ ان کے پڑوسی نے ایک نوزائیدہ بچے کوفروخت کردیا ہے۔

شکایت ملنے کے بعد پولس نے فوری طور پر ماں اور دادی کو حراست میں لے لیا۔پولس نے بتایا کہ پوجا کے شوہر کا 8ماں قبل انتقال ہوگیا تھا۔

خاتون اپنی ماں کے گھر ایک چارسالہ بچے کے ساتھ رہنے لگی۔اسی درمیان ایک بیٹی پیدا ہوئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details