اردو

urdu

By

Published : Oct 28, 2022, 12:49 PM IST

ETV Bharat / state

Bengal Road Accident بنگال سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

بنگال کے ندیا ضلع میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ Road Accident in West Bengal

بنگال سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
بنگال سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

کولکاتہ:مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں جمعہ کو دو گاڑیوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ نقاشی پارہ میں قومی شاہراہ 34 پر صبح تقریباً 8.30 بجے ایک مسافر گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ فی الحال مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ مسافر گاڑی میں سوار غالباً رائے گنج سے کولکاتہ جا رہے تھے۔ Road Accident in Nadia

پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈبل لین کی مرمت کی وجہ سے مخالف سمت سے آرہا تھا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو نابالغ بچے، ایک خاتون اور دو بالغ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details