مرشدآباد ضلع کے بیل ڈانگہ علاقے میں مورتی وسرجن کے دوران کشتی پلٹنے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہو گئے۔
مرشدآباد: کشتی پلٹنے سے پانچ افراد ہلاک، متعدد لاپتہ - boat capsizes in Murshidabad news
مرشدآباد ضلع کے بیل ڈانگہ علاقے میں مورتی وسرجن کے دوران کشتی پلٹنے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہو گئے۔
مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے بیل ڈانگہ تھانہ علاقے میں مورتی وسرن کے دوران ندی میں کشتی پلٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
کشتی پلٹنے کے واقعے میں متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ گمشدہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
حادثےمیں پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
پولیس کے مطابق غوطہ خوروں اور مقامی باشندوں کی مدد سے گمشدہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دو کشتیوں پر 15 افراد سوار تھے۔
مورتی وسرجن کے دوران ایک کشتی ندی میں غرق ہو گئی۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں مورتی وسرجن کے دوران ندی میں کشتی پلٹنے کا واقع اکثر و بیشتر پیش آتا ہے۔