اسٹرائیک کی حمایت میں دارجلنگ کے تمام چائے باغات میں ہڑتال کیا۔ اس کی وجہ سے پوجا کے پہلے دارجلنگ اور کالمپونگ کے علاقے میں آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سلی گوڑی سے کوئی بھی پسنجر کار اور کارگو کار نہیں جارہی تھی۔ اس کی وجہ سے سیاحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ چائے باغات کے کارکنوں نے 25 فیصد بونس دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔
یہ مطالبہ گزشتہ کئی دنوں سے کیا جارہا تھا، کہ یونین کے اعلان کے مطابق جمعرات کی رات 12 بجے سے جمعہ کے تین بجے تک ہڑتال کیا گیا۔ یہ ہڑتال پہاڑ کے دو اضلاع دارجلنگ اور کالمپونگ میں کیا گیا۔ یہ بند ورکرووں کی جوائنٹ فارم نے کیا ہے۔