اردو

urdu

By

Published : Mar 7, 2021, 6:54 PM IST

ETV Bharat / state

زیر تعمیر اردو گھر میں انجمن ترقی اردو کی اہم میٹنگ

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع توپسیا میں زیر تعمیر اردو گھر میں انجمن ترقی اردو کی پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

زیر تعمیر اردو گھر میں انجمن ترقی اردو  کی اہم میٹنگ
First meeting of Anjuman Taraqqi urdu organised in undr construction urdu ghar

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع توپسیا علاقے میں زیر تعمیر اردو گھر انجمن ترقی اردو کی جانب سے پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی تاریخ کی یہ پہلی میٹنگ اس کے اپنے زیر تعمیر دفتر اردو گھر میں منعقد ہوئی۔ اس سے قبل انجمن ترقی اردو کی میٹنگ کبھی اپنے دفتر میں نہیں ہوئی۔

زیر تعمیر اردو گھر میں انجمن ترقی اردو کی اہم میٹنگ

اس موقع پر انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے جنرل سیکرٹری قاسم علیگ نے اپنے افتتاحی خطاب میں ریاست میں اردو کی ترقی کے سلسلہ میں کئی اہم باتیں کہیں۔

انہوں نے انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے تمام عہدیداروں کو اپنی مادری زبان کے فلاح و بہبود گی کے لیے جنگی سطح پر کام کرنے کا مشورہ دیا۔

انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بدلتے وقت میں اردو کی ترقی کے لیے اسے اپنے لوگوں کی حمایت اور مدد کی ضرورت ہے۔

توپسیا کے اردو گھر میں منعقد پہلی میٹنگ میں انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے صدر (دانشور،ادیب اور مصنف) قیصر شمیم نے تمام لوگوں سے اردو کی ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ ملنے کے بعد ہم سبھوں کو اس کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

اس کے منظم منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ اردو گھر میں منعقد انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی میٹنگ میں کنوینر واصف اختر، فاروق اعظم کے علاوہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے تمام عیدیداران موجودہ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details