اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں كووڈ- 19 کا پہلا کیس - student affected by corona virus

مغربی بنگال میں خطرناک کورونا وائرس (كووڈ- 19) کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے۔ ایک 18 سالہ طالب علم کی تشخیص میں وائرس مثبت پایا گیا ہے جو اتوار کو برطانیہ سے واپس آیا تھا۔

مغربی بنگال میں خطرناک کورونا وائرس
مغربی بنگال میں خطرناک کورونا وائرس

By

Published : Mar 18, 2020, 11:49 AM IST

ایک سینئر سرکاری افسر نے بتایا کہ طالب علم اتوار کو برطانیہ سے واپس آیا تھا جس کے بعد سے اس میں كووڈ- 19 کی طرح علامات سامنے آ رہے تھے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشہ کے بعد طالب علم کو بیل گھاٹا اسپتال میں علیحدہ بنائے گئے وارڈ میں رکھا گیا جس کے بعد تشخیص میں اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اہلکار کے مطابق طالب علم اس دوران اپنے لواحقین اور ڈرائیور کے ساتھ رابطے میں آیا ہے انہیں بھی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

مغربی بنگال میں اس کے علاوہ 18 اور افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے اندیشوں کے پیش نظر آئسو لیشن وارڈ میں میں رکھا گیا ہے۔

قابل غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے مصدقہ کیسز کی تعداد 137 ہو گئی ہے جن میں 113 بھارتی شہری، 24 غیر ملکی، تین اموات کے کیس اور 14 کیس اسپتال سے چھٹی دیے جانے کے شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details