کولکاتا: مغربی بنگال سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جمعہ کو نیتاجی سبھاش ایئر پورٹ سے بذریعہ سعودی ائیر لائنز سے روانہ ہوگیا۔ First Batch of Hajj pilgrims from West Bengal left for Saudi Aarabعازمین کو رخصت کرنے کیلئے ائیر پورٹ پر ریاستی وزیر فرہاد حکیم، حج کمیٹی چیرمین اور حکومت کے سینئر افسران ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
ریاستی حج کمیٹی کے ذرائع کے مطابق فلائیٹ شیڈول سے 6گھنٹے قبل عازمین حج کو مدینۃ الحجاج راجر ہاٹ میں رپورٹنگ کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔ Hajj Pilgrims of West Bengalیہیں پر عازمین کو سامان اور بورڈنگ کارڈ دے دیا گیا تھا۔ عازمین کے رشتہ داروں کو ائیر پورٹ جانے کی اجازت نہیں تھی۔ اس کے بعد حج کمیٹی کی خصوصی بس سے عازمین کو ائیر پورٹ پہنچایا گیا۔
حج کمیٹی کے مطابق جمعہ کو عازمین کی دو فلائٹ شیڈول کی گئی تھی۔ پہلی فلائٹ صبح دس بجے کی تھی تاہم فلائیٹ تاخیر سے 2.30بجے روانہ ہوئی اور دوسری فلائٹ اپنے وقت کے مطابق تین بجے سہ پہر روانہ ہوئی۔ دونوں فلائٹ پر کل 740عازمین تھے۔ پہلی فلائٹ پر زیادہ تر عازمین کلکتہ شہر کے تھے جبکہ دوسری فلائٹ پر ہوڑہ اور آسام سے تعلق رکھنے ولے عازمین تھے۔