مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے جالنگی کے صاحب گنج علاقے میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے درمیان دو گروہوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں دو افراد کے ہلاک اور دیگر 20 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
مرشد آباد: سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ فائرنگ بتایا جا رہا ہے کہ ترمیم شدہ قانون شہریت کے حامیوں کے اور مخالفین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں کئی راؤنڈز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایک طرف جہاں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو رہا تھا، وہیں بی جے پی کے حامی مذکورہ قانون کی حمایت میں ریلیز نکال رہے تھے۔
آج بھارت کے مختلف علاقوں میں بند کی کال دی گئی ہے، اسی دوران جالنگی کے صاحب گنج علاقے میں بھی مظاہرین علاقے کو بند کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران دونوں گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔