کولکاتا: جیسے ہی مختلف اضلاع میں مڈ ڈے مل میں مردہ چوہے یا سانپ ملنے جیسے واقعات سامنے آئے، بی جے پی نے ترنمول کے خلاف ریلی شروع کردی۔ تب ہی مرکز سے ایک ٹیم کو معاملے کی جانچ کے لیے بھیجی گئی۔ پارٹی کے پہنچنے سے پہلے ہی ریاست کے اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی شبھندو ادھیکاری نے ٹویٹ کرکے ریاستی سیاست میں ہلچل مچا دی تھی۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ باگٹوئی قتل معاملے کا معاوضہ مڈ ڈے میل کے پیسوں میں ادا کیا گیا ہے۔اسی درمیان، مرکزی پارٹی بنگال کے دورے پر پہنچی ۔ وہ مڈ ڈے میل کے معیار کو جانچنے کے لیے مختلف اسکولوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس کے اعلیٰ لیڈر فرہاد حکیم نے مرکزی پارٹی کے آنے کے بارے میں جارحانہ تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی ٹیم مڈ ڈے میل دیکھنے آئی ہے، دیکھتے ہیں انہیں کیا ملتا ہے ۔مرکزی ٹیم کو ہمارے وارڈ کا بھی دورہ کرنا چاہیے۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کچھ لوگ بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کھانے میں سانپ، چوہے ڈالے جاتے ہیں۔اس کی تصویر بنا کر میڈیا کو سونپ دیتے ہیں ۔اس کے بعد تماشہ شروع ہوتا ہے۔