اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے پہلے ہی روز کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا - وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے پہلے ہی روز کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا

ریاست مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے چارج سنھبالا اور پہلے ہی روز کئی اہم موضوعات پر متعلقہ دفتر کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ شہر میں آٹو رکشا کے روٹ میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو پریشانی نہ ہو۔

وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے پہلے ہی روز کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا
وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے پہلے ہی روز کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا

By

Published : May 11, 2021, 9:43 PM IST

حکومت مغربی بنگال کے نئے وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے آج دفتر کا چارج سنبھالا اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے ساتھ انہوں نے میٹنگ کی اور کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے ساتھ انہوں نے شعبہ ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لئے آئندہ کے پروگرام کے متعلق بھی افسران سے بات چیت کی۔

فرہاد حکیم آج ٹرانسپورٹ چارج سمبھالنے پہنچے۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلا دن ہے محکمہ کے تمام افسران کے ساتھ ان کی میٹنگ ہوئی ہے اور کئی اہم موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے پہلے ہی روز کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا

انہوں نے اس میٹنگ کے متعلق کہا کہ آج پہلا دن ہے اور ایک دن میں سارا کام تو نہیں کیا جاسکتا ہے۔اگرچہ کئی اہم مسائل پر بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے اطلاع دی کہ شہر میں آٹو رکشا کے روٹ میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو پریشانی نہ ہو۔جہاں بس روٹ نہیں ہے وہاں نئے طور پر آٹو رکشا روٹ کی اجازت دی جائے گی۔آٹو رکشا روٹ پرمٹ دی جائے گی کسی طرح کی بدعنوانی نہ ہو اسی لئے ای پرمٹ دیا جائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں الیکٹرانک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے جو بھی ضروری اقدام ہیں کئے جائیں گے۔الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی ان کی چارجنگ اسٹیشن کا بھی نظم بنایا جائے گا۔اس طرح سے کولکاتا شہر کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے بچنے کے لئے الیکٹرک وہیکل ہماری مدد کر سکتا ہے۔15 سال سے پرانے گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکل سے بدل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کو لیکر وہ فکر مند ہیں اور اس کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ گاڑیوں پر خاص نظر رکھی جائے گی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details