مغربی بنگال كے دارالحكومت كولكاتا میں ان دنوں حكمراں جماعت ترنمول كانگریس اوراپوزیشن جماعتوں كے درمیان سیاست میں برتری كی جنگ جاری ہے ۔اسی درمیان تمام پارٹیوں كے اعلیٰ رہماوں كے درمیان بیان بازی كا بھی سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان ترنمول كانگریس كے سنیررہنما اور وزیرفرہاد حكیم نے كہاكہ ریاست میں انتقام كی سیاست زوروں پرجاری ہے۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی كی سیاسی جماعت ترنمول كانگریس كو بدنام كرنے كی كوشش كی جا رہی ہے۔پارٹی كے رہنماوں كو جھوٹے الزامات میں پھنسانے كی سازش بھی كی جا رہی ہے ۔
ریاستی وزیر نے كہاكہ الزام لگانے والوں كو اپنی پارٹی كی جانب بھی دیكھنی چاہیے۔ان میں تو درجنوں ایسے رہنما ہیں جو بدعنوانی كے معاملے میں ملوث ہیں لیكن مركز میں ان كی حكومت ہے جس كی وجہ سے ان كے خلاف سركاری جانچ ایجنسیوں كا استعمال نہیں كیا جارہا ہے۔انہوں نے كہاكہ انہیں كسی بات كی كویی فكر نہیں ہے۔انہیں جیل جانے سے ڈر نہیں لگتا ہے ۔ڈر لگنے كی كیا بات ہے۔انہوں نے ایسا كویی كام نہیں كیا ہے جس كی وجہ سے جیل جانا پڑے ۔وہ اپنی پارٹی اور قاید كے لیے ایمانداری سے كام كرتے ہیں۔ عوام كی حمایت اور محبت اس كی عمدہ مثال ہے ۔اس سے زیادہ ہمیں كچھ نہیں چاییے۔