کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینئیر رہنما اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ مونسون شروع ہونے سے پہلے ہی نکاسی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا کے تمام علاقوں بالخصوص مسلم اکثریتی علاقوں خضرپور، واٹ گنج، اقبال پور، مومن پور، گارڈن ریچ، میٹیابرج، راجہ بازار سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کا کام جاری ہے۔Firhad Hakim Assured to get rid Of Dirty Rainwater
انہوں نے کہا کہ خضرپور اور گارڈن ریچ میں لاک گیٹ ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ خاصا اہم ہو جاتا ہے، کینال canal کی صفاف صفائی کا کام بھی مکمل ہونے کے قریب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بارش کا پانی زیادہ جمع ہوتا ہے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر واٹر پمپوں کے استعمال کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اضافی ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔