کولکاتا:ریاست مغربی بنگال کے کولکاتا میں سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بدھ کی رات کولکاتا کے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے روانگی سیکشن میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس دوران آگ کے تیز شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔ فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ پر بروقت قابو پالیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق آگ روانگی سیکشن میں چیک ان کاؤنٹر کے قریب لگی۔ اس کے بعد سیکشن 3 کو روانگی کے لیے بند کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق رات 9:00 بجے کے قریب سیکورٹی لاؤنج کے اطراف سے اچانک دھواں نکلتا ہوا دیکھا گیا۔ مسافروں میں فوری خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس کے بعد لاؤنج کے اطراف سے آگ کے شعلے نظر آنے لگے۔ واقعے کے فوراً بعد سی آئی ایس ایف کے اہلکار جو ہوائی اڈے کی حفاظت پر مامور تھے، آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے۔ وہیں فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔