شمالی 24پرگنہ ضلع کے دمدم کے نیو بیرکپور میں واقع ای کامرس کے دفتر میں بھیانک آگ لگ گئی.
اطلاعات کے مطابق دکھتے ہی دکھتے آگ دفتر کو اپنی زد میں لے لیا. اس واقعہ میں لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کی اطلاع ہے.
فائر بریگیڈ کے آٹھ اگاڑیوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا.
فائر بریگیڈ کے اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے لیکن قیاس آرائی ہے کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہے.
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے.
دوسری طرف مقامی باشندوں نے رہائشی علاقے میں کمرشیل دفتر ہونے کے خلاف احتجاج کیا.
ان کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں اس طرح کے دفتر سے لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے. اس لئے دفتر کو دوسری جگہ منتقل کیا جا ئے.
ای کامرس کا دفتر جل کر خاک - ای کمرس کے دفتر میں بھیانک آگ
دمدم کے نیو بیرکپور میں واقع ای کامرس کے دفتر میں بھیانک آگ لگ گئی جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے.
![ای کامرس کا دفتر جل کر خاک ای کمرس دفتر جل کر راکھ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-06:55:49:1603459549-westbengal-firebrokeoutinecommerceinnorth24pgs-23102020185018-2310f-1603459218-866.jpg)
ای کمرس دفتر جل کر راکھ
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کولکاتا اور اس کے اطراف میں آتشزدگی کے متعدد واقعے رونما ہوئے ہیں
اس دوران چار لوگوں کی موت ہوئی ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے.
Last Updated : Oct 23, 2020, 8:32 PM IST