ہاڑوہ: مغربی بنگال کے گھشڑی علاقے میں واقع ایک پلاسٹک کی فیکٹری میں آج دن میں آگ لگ گئی۔ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ فیکٹری کے آس پاس واقع مکانات میں رہنے والے لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر آگئے۔ اس واقعے کی اطلاع پا کر دمکل کی چار گاڑیوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی 45 منٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ فائربریگیڈ کے اہلکار سبھاسیش ناتھ نے کہاکہ 45 منٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا ہے۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔حادثے کے وقت فیکٹری میں دو لوگ موجود تھے جنہیں صحیح سلامت باہر نکال لیا گیا ہے۔
Fire At Plastic Factory ہاوڑہ کے پلاسٹک کارخانے میں بھیانک آتشزدگی - پلاسٹک کی فیکٹری میں آج دن میں آگ
ہاوڑہ ضلع کے گھشڑی علاقے میں واقع ایک پلاسٹک کارخانے میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دمکل کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا جا سکا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Devastating Fire In Guwahati گوہاٹی شہر میں آتشزدگی سے سو سے زائد مکانات خاکستر
انہوں نے مزیعد کہا کہ آگ لگنے کی وجہ سے اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔قیاس آرائی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی فیکٹری میں آگ لگی ہے۔آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری طرف مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں پہلے چنگاری دیکھی گئی۔ اس کے بعد اچانک سے فیکٹری میں بھیانک آگ لگ گئی۔ فیکٹری کے آس پاس واقع مکانات میں رہنے والے لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر آگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی علاقے میں کارخانوں کی موجودگی سے عام لوگوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔