کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کےت تجارتی مرکز بڑا بازار کے میں3 بی دین نارائن ٹھاکر اسٹریٹ میں واقع جڑی کارخانے (ایمبوڈری فیکٹری)(Embroidery Factory)میں اچانک آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے واقعے کے سبب علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ مقامی باشندوں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے چار انجن جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی جدوجہد شروع کردی ۔دمکل اہلکاروں نےگھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔
دمکل اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کارخانے کے اندر پلاسٹک اور ر ڈوری ہونے کی وجہ سے ہی آگ بھیانک شکل اختیار کرلی۔اگر مقامی باشندے بروقت اطلاع نہیں کرتے تو حالت مزید خراب ہوسکتی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ کیمکل رکھے ہوئے تھے۔