کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے شمال مشرقی حصے میں الٹا ڈانگا میں ہفتہ علی الصبح آگ لگنے سے ایک گودام جل کر خاک ہوگیا۔آتشزدگی کے سبب لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔حالانکہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دھنکول علاقہ میں واقع گودام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے زبردست آگ لگ گئی، جس میں تمام دستاویزات اور ایک تھری وہیلر آٹوسمیت دو گاڑیاں جل گئیں۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے کچھ لوگوں کو باہر نکالا، جو رات کی ڈیوٹی پر تھے۔آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد دمکل عملہ نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Cylinder Blast in Kolkata: سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد شدید طور پر جھلسے
انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن مالی نقصان ہوا ہے۔قیاس آرائی ہے کہ شرکٹ کی وجہ سے گودام میں آگ لگی ہو سکتی ہے۔گودام میں پلاسٹک اور کیمکل ہونے کی وجہ سے آتشزدگی نے بھیانک شکل اختیار کرلی تھی لیکن بروقت اطلاع اور کارروائی کی وجہ سے آگ پر جلد ہی قابو پایا جا سکا ہے۔