مغربی بنگال میں رواں برس منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔
اس لفظی جنگ میں دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنما تمام دائرے کو تار تار کر چکے ہیں۔
اس لفظی جنگ کے دوران ایک دوسرے کی نظروں میں کسی کے جذبات کی کوئی قدر نہیں ہے جس کے نتیجے میں قانونی نوٹس بھیجنے کا کھیل بھی جاری ہے۔
ہگلی ضلع کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی پر ایک جلسے کے دوران ہندوؤں کے بھگوان اور ان کی بیوی کو لے کر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔
رکن پارلیمان ایڈوکٹ کلیان بنرجی کے ہوڑہ ضلع کے گولہ باڑی تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف شکایت درج کروانے والے اسیش جیسوال نے کہا کہ ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔