اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Files: جھوٹ پر مبنی ’کشمیر فائلس‘ جیسی فلم نفرت پھیلانے کے لیے بنائی گئی - محمد سلیم نے کشمیر فائلس فلم کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے نومنتخب ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے ممتا بنرجی کی ریاستی اور مرکز کی مودی حکومت دونوں پر آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاستی و مرکزی حکومت کی جانب سے فرقہ پرستی کو ہوا دی جارہی ہے۔ جھوٹ پر مبنی کشمیر فائلس جیسی فلم بناکر پورے ملک میں فرقہ وارانہ نفرت بڑھائی جا رہی ہے اور گجرات فائلس کو دبایا جا رہا ہے۔ بنگال میں بھی یہی سب ہو رہا ہے۔

جھوٹ پر مبنی ’کشمیر فائلس‘ جیسی فلم نفرت پھیلانے کے لیے بنائی گئی ہے
جھوٹ پر مبنی ’کشمیر فائلس‘ جیسی فلم نفرت پھیلانے کے لیے بنائی گئی ہے

By

Published : Mar 19, 2022, 9:31 AM IST

محمد سلیم کو مغربی بنگال ریاستی سی پی آئی ایم کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری بننے کے بعد انہوں نے میڈیا سے کئی معاملوں پر بات کی اور اپنی پارٹی کے آئندہ پروگراموں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

جھوٹ پر مبنی ’کشمیر فائلس‘ جیسی فلم نفرت پھیلانے کے لیے بنائی گئی

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں فرقہ وارانہ نفرت کے لئے مودی کی مرکزی حکومت اور ممتا بنرجی کی ریاستی حکومت دونوں جھوٹی خبروں اور مذہب کے نام پر سیاست کرکے نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حکومت کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے جس نے عوام کا چین حرام کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد سلیم نے کہا کہ عوام کو ایسی حکومت سے نجات دلانے کے لئے ہم لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا بازار گرم کرکے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف کشمیر فائلس جیسے فلم کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے تو وہیں گجرات فائلس کی حقیقت کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صرف بی جے پی کی حکومت ہی نہیں بلکہ ممتا بنرجی کی حکومت بھی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں اور روزگار کی بات کرنے والوں پر پولس کارروائی کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details