اردو

urdu

ETV Bharat / state

فلم ساز کی مشتبہ خودکشی

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ کے رہنے والے فلم ساز آرگیہ باسو کے مشتبہ طور خودکشی کی خبر ہے۔

a

By

Published : Mar 5, 2019, 6:49 AM IST


اطلاعات کے مطابق انہوں نے بھارت کے ایک ممتاز فلم ہدایت کار کے ذریعہ جنسی زیادتی کا ذکر سماجی سائٹ سوشل میڈیا پر کیا تھا، اس کے بعد خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔

آرگیہ بوس کی عمر 48 برس تھی۔

خیال رہے کہ وہ ڈاکیومینٹری فلم بنایا کرتے تھے، جو کولکاتہ کے سنتوش پور نامی رہائشی علاقے میں رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق ان کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دنوں سے ذہنی تناؤ کے شکار تھے۔

پولیس کو آرگیہ کی لاش ان کے گھر سے یکم مارچ کو برآمد ہوئی، لیکن موقع واردات سے کوئی سوسائڈ نوٹس برآمد نہیں ہوا۔

ابھی تک خودکشی کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے، جبکہ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details