کولکاتا: مغربی بنگال کے دار الحکومت کولکاتا میں واقع عالیہ یونیورسٹی کے نیو ٹاؤن کیمپس اور پارک سرکس کیمپس کے تقریباً 50 طلبہ نے کہا کہ بنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دینا جمہوریت کے خلاف ہے۔ طلبہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی طلباء ونگ کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طلباء تنظیم کے مختلف عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔
تحریک میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام: ان کا الزام ہے کہ عالیہ یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق عام طلبہ کے کئی مطالبات ہیں۔ لیکن ترنمول چھاترا پریشد کے ریاستی سکریٹری میر صدیق طلبہ کو اس مطالبے کے لیے احتجاج کرنے سے روک رہے ہیں۔ یہاں تک الزام لگایا گیا کہ عالیہ یونیورسٹی میں ہونے والی مختلف بدعنوانیوں کو معاف کیا جا رہا ہے۔ممتا پر بھروسہ ہے: میر صدیق کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ نے ترنمول چھاترا پریشد کے مختلف عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم، وہ اب بھی پارٹی کے ساتھ ہیں اور یہ بھی کہا کہ انہیں ترنمول کی سربراہ ممتا بنرجی پر بھروسہ ہے۔