اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Candidate Arrested in Hugli: ہگلی ضلع میں بی جے پی امیدوار سمیت 50 افراد گرفتار - مغربی بنگال کی خبریں

ہگلی ضلع کے چندن نگر میونسپل کارپوریشن Chandan Nagar Municipal Corporation کے 26 نمبر وارڈ میں کورونا گائیڈ لائن Corona Guideline کی خلاف ورزی کرنے پر بی جے پی کی امیدوار سمیت پچاس لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ہگلی ضلع میں بی جے پی امیدوار سمیت 50 افراد گرفتار
ہگلی ضلع میں بی جے پی امیدوار سمیت 50 افراد گرفتار

By

Published : Jan 9, 2022, 7:57 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں کورونا وائرس کی تیسری لہر Corona Third Wave اور چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن کے لیے ہونے والے انتخابات کی سرگرمیاں Election Activities دونوں عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد Number of Corona Virus Patients میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود سیاسی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

اسی درمیان ہگلی ضلع کے چندن نگر میونسپل کارپوریشن کے 26 نمبر وارڈ میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر بی جے پی کی امیدوار سمیت پچاس لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے دن وارڈ نمبر 26 میں بی جے پی کی امیدوار سندھیا داس اپنے حامیوں کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہیں تھی اسی وقت پولیس کی ٹیم پہنچی اور انتخابی مہم بند کرنے کی ہدایت دی۔پولیس نے بی جے پی کی امیدوار اور حامیوں کو کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد بی جے پی کے حامیوں نے احتجاجاً ناکہ بندی کردی۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی بمان گھوش کا کہنا ہے کہ گنگا ساگر میلہ کی تیاریاں جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما جب چاہے تب کوئی بھی پروگرام کر سکتے ہیں۔ اس وقت کورونا نہیں پھیلے گا۔انہوں نے سوال کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے انتخابی مہم چلانے سے کورونا پھیل جائے گا۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی مہم سے محروم کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے چار اضلاع میں 22جنوری کو چار اضلاع کے کارپوریشن کے انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے بعد 27تا 28 فروری کے اندر ریاستی حکومت نے تمام اضلاع کے میونسپلٹیوں میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details