اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بیساکھی بنرجی کی بات سن کر تکلیف پہنچی' - شکایت

ملی الامین کالج کی انچارج ٹیچر بیساکھی بنرجی کی پریس کانفرنس کے دوران شکایت کیے جانے پر وزیرتعلیم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

'بیشالی بنرجی کی بات سن کر تکلیف پہنچی'

By

Published : Aug 7, 2019, 9:02 PM IST

مغر بی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے ٹیچر انچارج بیساکھی بنرجی کی شکایت سے مجھے تکلیف پہنچی ہے۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ وہ میرے خلاف محاذ کھول سکتی ہیں۔

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ 23 جولائی کو کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر شوبھن چٹرجی کے گھر گیا تھا۔ یہ میری ان سے محض خیر سگالی کی ملاقات تھی۔ سوشل میڈیا پر بیساکھی بنرجی نے جو معاملے ڈالے تھے، ان سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کیسز مختلف ہیں۔ اس پر کسی کو بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیساکھی بنرجی نے میرے خلاف شکایت کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سابق میئر کے گھرجا کر شوبھن چٹرجی سے ملاقات کا ایک ہی مقصد تھا کہ انہیں دوبارہ سرگرم سیاست میں لایا جائے۔ میں بڑے بھائی کی حثیت سے شوبھن چٹرجی کو سمجھانے کے لیے ان کے گھر گیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے سنیئر رہنما کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی کی حیثیت سے چھوٹے بھائی کے گھر گیا تھا اس میں غلط کیا ہے۔ اگر کوئی غلطی کی ہے تو وضاحت پیش کرے۔

وزیر تعلیم نے بیساکھی بنرجی کے ملی الامین کالج کے پروفیسر کے عہدے سے استفعیٰ سے متعلق کہا کہ اگر وہ (بیساکھی) ضابطہ اخلاق کو مان کر کام کرتی ہیں توٹھیک ہے ورنہ ان کے خلاف کارروا ئی طے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details