مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ بی میں ایف سی گوا اور آرمی گرین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
ڈورنڈ کپ 2021: آرمی گرین پر ایف سی گوا کی شاندار جیت
ڈورنڈ کپ 2021 فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے ایک اہم میچ میں ایف سی گوا نے آرمی گرین کو 0-2 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈورنڈ کپ 2021: ایف سی بنگلورو نے سی آر پی ایف کو شکست دی
کھیل کے 59 ویں منٹ پر دیویندر مرگاؤکر ایف سی گوا کے لئے دوسرا گول کیا۔ اس گول کے ساتھ ہی ایف سی گوا کی حریف ٹیم پر دو صفر کی سبقت حاصل ہو گئی۔ آرمی گرین کی ٹیم میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش مگر ایف سی گوا کے دفاعی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کے سامنے ایک نہ چلی۔'
کھیل کے مقررہ وقت تک ایف سی گوا 0-2 کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ بی میں فاتحانہ آغاز کیا۔ ایف سی گوا اس جیت کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔