اردو

urdu

By

Published : Apr 13, 2023, 12:07 PM IST

ETV Bharat / state

Father And Son Died Due To Fire in Kolkata کولکاتا کے توپسیا میں آگ لگنے سے باپ بیٹے کی موت

مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں واقع جوتا پرنٹنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے باپ اور بڑے بیٹے کی موت ہوگئی جب کہ چھوٹے بیٹے کو تشویشناک حالت میں چترنجن میڈیکل اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی

کولکاتا کے توپسیا میں آگ لگنے سے باپ بیٹے کی موت
کولکاتا کے توپسیا میں آگ لگنے سے باپ بیٹے کی موت

کولکاتا کے توپسیا میں آگ لگنے سے باپ بیٹے کی موت

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ایک بار پھر بھیانک آتشزدگی کے واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق کولکاتا سے چند کیلومیٹر کی دوری پر واقع مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں واقع جوتا پرنٹنگ فیکٹری میں بھیانک آگ لگ گئی۔ فیکٹری میں سو رہے دونوں لوگوں باپ اور بیٹے کی جھلسنے سے موت ہوگئی جب کہ 15 برس کے ایک لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقعے پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ تنگ راستہ ہونے کے سبب دمکل اہلکاروں کو تھوڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے چھوٹے بچے کو کسی طرح بچا کر تشویشناک حالت میں چترنجن میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔دمکل اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Devastating Fire In Guwahati گوہاٹی شہر میں آتشزدگی سے سو سے زائد مکانات خاکستر

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تلجلہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے کہاکہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے والوں کی شناخت محمد جسیم (والد) اور محمد عامر(بیٹا) کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ غورطلب ہے کہ توپسیا میں آگ لگنے کا یہ پہلا واقع نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی تلجلہ علاقے میں کئی بار آگ لگ چکی ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔لوگوں میں غم و غصے پایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details