اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسانوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں،لیکن پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ پر پوری توجہ'

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے جمع اخراجات کو کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔

'کسانوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں،لیکن پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ پر پوری توجہ'
'کسانوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں،لیکن پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ پر پوری توجہ'

By

Published : Dec 10, 2020, 9:10 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہو اس پر خرج کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جن جن چیزوں پر ملک کی دولت خرچ کر رہی ہے اس سے اعتراض ہے۔

ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ زرعی قوانین اور اس کے خلاف کسانوں کی تحریک ہے اسے حل کرنا انہتہائی اہم ہے لیکن مرکزی حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے تمام غیر ضروری کاموں کی تشہیر میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پارلیمان ہاؤس ہے جہاں ایک ساتھ سات لوگ بیٹھ سکتے ہیں تو نئے پارلیمان ہاؤس کی کیا ضرورت ہے؟ نئی عمارت پر بحث کرنے کے بجائے کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے پر زور دینے کی ضرورت ہے، اوراس پر ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی ممتابنرجی نے نام لئے بغیر بی جے پی کے رہنماؤ

ں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی سیاسی جماعت سے کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جس کلچر کی سیاست میں ماہر ہے وہ ایسا ہی کرے گا۔لوگوں کو اس کی فکر نہیں ہوگی کیونکہ انہیں صرف اقتدار کی بھوک ہوتی ہے۔

مغربی بنگال کی سیاست ملک کی دوسری ریاستوں سے بالکل مختلف ہے۔ اس بنیاد پر بیرونی ریاستوں کے رہنماؤں کی ہدایت پر ہماری ریاست چلے گی۔ بنگال کے عوام کو کچھ کرنے کے لیے بیرونی ریاستوں کے رہنماوں سے اجازت لینی پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details