مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے زراعت بل پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کے تمام اختیارات سلب کر لینا چاہتی ہے۔ یہ کسان بل ملک میں قحط کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ آئندہ کل ممتا بنرجی گاندھی مورتی کے پاس کسان بل کے مخالفت میں دھرنے پر بیٹھیں گی۔
مرکز کا زراعت بل قحط کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو میں نامہ نگاروں سے خطاب کے دوران مرکزی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت وفاقی ڈھانچے کو برباد کر دینا چاہتی ہے۔
ریاستوں کے تمام اختیارات سلب کر لینا چاہتی ہے۔ سب کچھ فروخت کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں جمہوریت کو قتل کیا جا رہا ہے۔ جمہوری اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ملک پہلے ہی کورونا وائرس کے بحران سے دوچار ہے۔ جس سے ملک کو باہر نکالنے میں مرکزی حکومت بری طرح ناکام ہے۔ اب ایک نئے بحران کی طرف ملک کو دھکیلا جا رہا ہے۔ مرکز کا کسان بل ملک میں قحط لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کسان بل کے خلاف آئندہ کل گاندھی مورتی کے پاس دھرنے پر بیٹھیں گی۔ اس کے علاوہ زراعت بل کے خلاف مسلسل تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
انہوں نے راجیہ سبھا معاملے میں کہا کہ اپوزیشن کی بات نہ مان کر غیر جمہوری طور پر دو زراعت بل کو پاس کرایا۔ اپنے مفاد کے خاطر نعرے بازی کے ذریعے ووٹنگ کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کے خلاف ریاست میں مسلسل تحریک چلائی جائے گی۔ آئندہ کل میو روڈ پر خواتین ترنمول کانگریس کی جانب سے دھرنا کیا جائے گا۔ بدھ کے روز ترنمول چھاتر پریشد زراعت بل مخالف ریلی نکالے گی۔ اس کے علاوہ آٹھ رکن پارلیمان کی معطلی کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں بھی ترنمول کانگریس کا احتجاج جاری رہے گا۔