اردو

urdu

ETV Bharat / state

West Bengal Municipal Election Results: فرہاد حکیم نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو ہدایت دی - وزیر فرہاد حکیم کی جانب سے پارٹی کے رہنماؤں کو ہدایت

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم Senior TMC leader Farhad Hakim آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی ہدایت دے دی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو ہدایت
ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو ہدایت

By

Published : Feb 17, 2022, 1:50 PM IST


مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم Senior TMC leader Farhad Hakim نے مالدہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات کی جائزہ میٹنگ میں ناراض رہنماؤں کو کڑی ہدایت دی۔

وزیر فرہاد حکیم نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت الیکشن لڑنے والے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ نہیں ملنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ اپنی ہی پارٹی کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وارڈ کے لئے ایک ہی امیدوار ہو سکتا ہے. ہاں ٹکٹ کے دعویٰ دار کئی لوگ ہو سکتے ہیں. ہر ایک کو ٹکٹ نہیں دیا جا سکتا ہے. ناراضگی کی کوئی بات نہیں ہے.

ان کا کہنا ہے کہ جن رہنماؤں نے ٹکٹ نہ ملنے پر ترنمول کانگریس سے ناراض ہو کر اپنی ہی پارٹی کے خلاف آزاد امیدوار بنے ہیں ان کے سامنے انتخابات سے نام واپس لینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے.

ریاستی وزیر نے کہا کہ یہ نہیں چلے گا. آپ پارٹی میں رہتے ہوئے اپنی ہی پارٹی کے خلاف انتخابات لڑیں گے. اس ہدایت کے باوجود اگر کوئی الیکشن لڑتا ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. انہیں پارٹی سے بھی معطل کیا جا سکتا ہے.


انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے. آپ کی پارٹی ہے اور آپ کو ہی اسے سنبھالنا ہے۔

مزید پڑھیں:Firhad Hakim on Unfit Buses: فرہاد حکیم نے ان فٹ بسیز کو ہٹانے کی ہدایت دی

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ ترننول کانگریس کے بیشتر رہنماؤں کو ٹکٹ نہیں ملا ہے اس سے ناراض ہو کر وہ اپنی پارٹی کے امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details