مغربی بنگال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election کی سرگرمیوں کے درمیان ٹکٹ نہیں پانے والے سیاسی رہنماؤں کے احتجاج و مخالفت کا سلسلہ جاری ہے وہیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے۔
اسی درمیان کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation Election کے مختلف وارڈوں کے موجودہ کونسلرز کو ٹکٹ نہیں ملنے کے سبب پارٹی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ وزیر فرہاد حکیم Firhad Hakim نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں ٹکٹ نہ منے پر پارٹی کے فیصلہ کیمخالفت کرنے والوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا۔
ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی کا فیصلہ ہے، اس کے خلاف نہ احتجاج کیا جا سکتا ہے اور نہ مخالفت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مخالفت کرنے والے لوگ کل تک کونسلر تھے آج ٹکٹ نہ پر احتجاج کیا جارہا ہے، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دیگر افراد کو بھی موقع ملنا چاہئے۔