شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع سنٹرل جیل میں ایک زیرسماعت قیدی کی پراسرار موت کے بعد شمالی 24 پر گنہ کے باراسات تھانہ علاقے میں رشتہ داروں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور سڑک کی ناکہ بندی کردی۔ناکہ بندی کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔Family Protest In Barasat As Alleged Drug Smuggler Died In Jail Custody
ذرائع کے مطابق چھ مہینہ قبل پولیس نے شیخ شبیر علی نام کے ایک شخص کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار شخص سزا کا ٹ رہا تھا۔
جیل انتظامیہ نے آج دن میں فون کرکے قیدی کے گھر والوں کو اس کی موت کی اطلاع دی ۔موت کی اطلاع ملتی ہی گھر والے مشتعل ہو گئے اور سڑکوں پر احتجاج کرنے لگے ۔
رشتہ داروں نے احتجناج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑکوں پر پھینک دیا اور ناکہ بندی کردی۔اس سے آمدورفت ٹھپ پڑ گئی۔ناکہ بندی کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔