وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد کلکتہ پولس نے جعلی ویکسین کیس میں گرفتار ہونے والے دبنجن دیب سمیت چار افراد کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کر لی۔ جعلی ویکسین کیس کا ماسٹر مائنڈ دبنجان دیب کے علاوہ پولیس نے اس کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ہر ایک پر دفعہ 307 کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت قتل کی کوشش کے دفعات لگائے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جعلی ویکسین اسکینڈل پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کلکتہ پولس کمشنر سے بات کی اور اس واقعے میں ملوث ہر ایک کو سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔
ممتا بنرجی نے کارپوریشن کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس گھوٹالے میں ملوث کسی کے ساتھ بھی رعایت نہ برتیں۔ اس کے بعد ہی پولس کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ جعلی ویکسین کیس میں پہلے ہی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
پولیس نے عدالت میں الزام لگایا 'دبنجن نے جس طریقے سے جعلی ویکسی نیشن دی اس سے موت کا خطرہ ہے۔ سرکاری وکیل سورن گھوشال نے دعویٰ کیا کہ تین ویکسینیٹر پہلے ہی بیمار ہوچکے ہیں اسی لیے دفعہ 307 کو شامل کرنے کے لیے درخواست دی گئی تھی'۔