کلکتہ: کلکتہ میں ایک اور جعلی پولیس آفیسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کلکتہ پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کو گارڈن ریچ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کا نام ضیاء الحق (28) ہے۔
ملزم اپنی موٹر سائیکل لے کر جا رہا تھا جس پر کلکتہ پولیس کا لوگو اور اسٹیکر تھا۔ اسے سب سے پہلے مٹیا برج پولس اسٹیشن نے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ اس کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔
مزید پڑھیں:
- Sushmita Dev Joins TMC: سابقہ رکن پارلیمان سشمیتا دیو ٹی ایم سی میں شامل