شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے اسکول کی لیبارٹری میں اس وقت خوفناک دھماکہ ہوا جب طلباء کیمسٹری کی پریکٹس کررہے تھے۔ ٹکی سستیکرن نیلمادھو گرلز اسکول میں کیمسٹری کے استاد ارنب گوہا داس سمیت 10 طالبات اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق استاد ارنب گوہا داس منگل کی دوپہر ایک بجے کے قریب سائنس کی پریکٹیکل کلاس لینے کے لیے 12ویں جماعت کے طلبہ کے ساتھ کیمسٹری لیبارٹری میں داخل ہوئے۔ طلباء اپنے ہاتھوں میں کیمیائی رد عمل دیکھنے کا موقع ملنے پر خوش تھے، لیکن کام کے دوران اچانک لیبارٹری سے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی ہے۔ اسکول کے دیگر اساتذہ اور طلباء دو ڑ کر لیبارٹری سے نکل گئے۔ یہ حادثہ امونیا کے جار کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ زخمی اساتذہ اور طلبہ کو فوری طور پر ٹکی رورل اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔