مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع مہیریشور گرام میں ترنمول کانگریس رہنما کے مکان میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں دو افراد کی موت ہوئی ہے مگر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بتایا گیا کہ پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل مقامی باشندوں نے دھماکے سے نقصان ہونے والے مکان کو مرمت کروا کر ٹھیک ٹھاک کر دیا۔ اس واقعے کے رونما ہونے کے دو گھنٹے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی جس کی وجہ سے پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر دیر سے پہنچی۔مکان سے دو درجن کے قریب بم برآمد کئے گئے ہیں۔